گلگت ہوائی اڈے پر پی آئی اے طیارہ حادثہ کا شکار ہوتے ہوتے بال بال بچا،تمام مسافر محفوظ

اسلام آباد: پاکستان ایر لائنز (پی آئی اے ) کی ایک پرواز کے مسافر اور عملہ اس وقت بال بال بچ گیا جب پی آئی اے کا مسافر طیارہ ہفتہ کے روز گلگت ہوائی اڈے پر اترتے وقت رن وے سے پھسل کر رن وے سے اتر گیا۔

ایر لائنز کے ترجمان مشہود تاجور نے ایک بیان میں کہا کہ تمام مسافر بخیر و عافیت ہیں۔انہوں نے کہا کہ اے ٹی آر 42-طیارہ اترتے وقت رن وے سے پھسل کر پتھریلی جگہ پر جانے لگا لیکن پائلٹ نے بڑی مہارت کے ساتھ طیارہ پر کنٹرول کیا اور اسے رن وے سے پھسل کر غیر رن وے علاقہ میں اترنے سے پہلے ہی روک لیا۔

طیارے کا دایاں حصہ گھاس پر اتر چکا تھا اور اگر پائلٹ حاضر دماغی کا مظاہرنہ کرتا تو طیارہ اس اوبڑ کھابڑ علاقہ میں اتر کر تباہ ہوسکتا تھا ۔

پی کے 605 گلگت کے ڈپٹی کمشنر کے مطابق پی کے 605-پرواز 53افراد بشمول عملہ کو لے کر اسلام آباد سے گلگت پہنچی تھی۔

حادثہ کی تحقیقا ت کے احکام جاری کر دیے گئے ہیں اور انکوائری پوری ہونے تک دونوں پائلٹوں کو کوئی بھی پرواز لے جانے سے روک دیا گیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pia plane skids off runway during landing at gilgit airport in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.