تباہ شدہ پی آئی اے طیارہ کے ملبہ سے46لاشیں برآمد

اسلام آباد:پاکستانی فوج نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے تباہ ہونے والے طیارہ کے کے ملبہ سے 46لاشیں برآمد کیں۔ فوج کی میڈیا برانچ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق طیارے کے کسی مسافر کا جسم صحیح سلامت نہیں ملا۔ان کے جسمانی اعضاءجمع کر کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھیجے جا رہے ہیں۔ طیارے کے ملبہ کو اکٹھا کرنے میں ریسکیو اہلکاروں کی قریبی گاو¿ں کے رہائشیوں نے بہت مدد کی۔یاد رہے کہ پی آئی اے کا طیارہ کل شمالی چترال شہر سے پرواز بھرنے کے فوراً بعد حادثے کا شکار ہوگیا۔ بیان کے مطابق جائے حادثے پر راحت اور بچاو¿ کام میں لگے تقریباً 500فوجیوں نے انتھک کوشش کرکے 46لاشیں بر آمد کرلی ہیں۔ ان تمام لاشوں کو یہاں سے 20کلومیٹر دور ایبٹ ا آباد میں واقع ایوب میڈیکل سینٹر بھیج دیا گیا ہے۔تباہ شدہ طیارہ میں 31مرد،نوخواتین،دو بچے اور پائلٹ عملے کے پانچ اراکین ملاکر کل 47افراد سوار تھے۔ جن میں دو چینی شہری بھی تھے۔جائے حادثے پر موجود ایک سرکاری افسر تاج محمد خان نے بتایا کہ یہ سبھی لاشیں اتنی زیادہ مسخ گئی ہیں کہ ان کی شناخت تک نہیں ہوسکتی ہے۔ملبا جگہ جگہ بکھرا پڑاہے۔پوپ

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pia plane crash 43 bodies recovered in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply