پی آئی اے نے تمام اے ٹی آر طیاروں کو مکمل جانچ تک اڑان بھرنے سے روک دیا

پی آئی اے نے تمام اے ٹی آر طیاروں کو مکمل جانچ تک اڑان بھرنے سے روک دیا
اسلام آباد:(یو این آئی ) پاکستان کی شہری ہوا بازی اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے تمام اے ٹی آر طیاروں کیمکمل جانچ پڑتال کے لیے ان کو فی الحال پرواز نہ کرنے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
پی آئی اے کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ طیاروں کی مکمل چیکنگ کے عمل کی تکمیل تک تمام 10 اے ٹی آر طیارے فضائی خدمات کرنے سے قاصر رہیں گے۔
پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ گراؤنڈ کیے گئے تمام اے ٹی آر طیاروں کا شیک ڈاؤن ٹیسٹ(تفصیلی معائنہ) شروع کردیا گیا ہے۔ جانچ کے اس عمل میں شہری ہوابازی اتھارٹی اور پی آئی اے کا محکمہ کوالٹی کنٹرول حصہ لے رہا ہے اور اس عمل کے دوران ایک ایک کرکے ہر طیارے کا تفصیلی معائنہ کیا جائے گا۔
بیان میں کہا گیا کہ تمام 10 اے ٹی آر طیارے ماہرین کی جانب سے کلیئرنس ملنے تک گراؤنڈ ہی رہیں گے۔