پی آئی اے کا عملہ دو میتیں امریکہ کے نیویارک ہوائی اڈے پر ہی بھول آیا

اسلام آباد:پی آئی اے کے عملے کی لاپرواہی کا ایک اور واقعہ اس وقت سامنے آیا ہے جبقومی ائرلائن کا یہ مستعد عملہ 2 پاکستانیوں کی میتیں امریکا میں نیو یارک ہوائی اڈے پر ہی بھول آئے۔
ذرائع کے مطابق مرحومین کے لواحقینجب میتیں لینے کے لئے لاہور ہوائی اڈے پہنچے تو معلوم ہوا کہ میتیں جہاز میں موجود نہیں جس کے بعد پی آئی اے حکام نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے میتوں کو ڈھونڈنے کا عمل شروع کردیا جس کے بعد امریکی ائیرپورٹ حکام نے بتایا کہ میتیں امریکا ائیرپورٹ پر ہی موجود ہیں جن کو فلائٹ سے اتار دیا گیا تھا۔یہ سنتے ہی متوفیان کے ورثا نے پی آئی اے ائیر لائن کے خلاف ساہیوال اور لاہور میں زبردست احتجاج کیا۔
ان کے لواحقیننے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے جہاز کے عملے کے خلاف کارروائی کریں۔ پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجور نے واقعے پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایئر لائن غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں شریک اور معذرت خواہ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ دونوں میتیں نیویارک میں قومی ایئرلائین کو گراؤنڈ ہینڈلنگ سروس دینے والی ایجنسی کی لاپروائی کے باعث امریکا ہی میں رہ گئی جس پر ایجنسی کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے سی ای او مشرف رسول نے نیویارک میں دو پاکستانیوں کی میتیں رہ جانے کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اورمیتوں کی تجہیز تکفین تک تمام انتظامات ادارے کو کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔مشہود تاجور نے بتایا ہے کہ مرحوم ناصرعلی کی میت اتحاد ایئرلائین کے ذریعے یکم نومبر کو لاہور پہنچائی جائے گی جبکہ مرحوم نعمان بدر کی میت ان کے اہل خانہ کی ہدایت پر امریکا کے قبرستان میری لینڈ میں دفنائی جائے گی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pia forgets dead bodies at new york airport in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply