چترال سے اسلام آباد جارہے پی آئی اے کا طیارہ حادثہ کا شکار،48ہلاک

اسلام آباد: چترال سے اسلام آباد آنے والا پی آئی اے کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں کم از کم48افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ پی آئی اے ترجمان دانیان گیلانی کے مطابق طیارے میں 42مسافر،5عملہ اور ایک گراو¿نڈ انجینیر سوار تھا۔طیارے کے مسافروں کی فہرست کے مطابق طیارے میں سوار مسافروں میں31مرد،9خواتین، 2شیر خوار تھے۔ مسافروں میں گلوکار جنید جمشید اور ان کے اہل و عیال بھی بتائے جاتے ہیں۔ان کے علاوہ تین غیر ملکی بھی تھے۔یہ طیارہ سہ پہر ساڑھے تین بجے چترال سے روانہ ہوا تھا اور چار بج کر 40منٹ پر اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر لینڈ کرنے والا تھا۔لیکن ایبٹ آباد کے قریب حویلیاں میں گر کر تباہ ہو گیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pia flight pk 661 crashes enroute to islamabad pakistan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply