پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال ختم ،ملک بھر میںپروازیں بحال

کراچی:پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز(پی آئی اے) کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی (جیک)نے ایئر لائنز کی مجوزہ نجکاری کے خلاف ملک گیرہڑتال واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے ملازمین سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر ملازمت پر واپس آجائیںاور پروازیں شروع کردیں۔منگل کی شام یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جیک کے چیرمین سہیل بلوچ نے 8روز سے چل رہی ہڑتال واپس لینے کا فیصلے کا اعلان کیا اور تمام ایئر لائنز ملازمین سے درخواست کی وہ پوری تندہی سے اپنے فرائض انجام دینا شروع کر دیںاور پروازوں میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کرنے والوں کی طرف کوئی توجہ نہ دیں۔ بلوچ نے کہا کہ ایک مہربان اور ہمدرد دوست نے ہمیں ہڑتال ختم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کو حل کرنے کے لیے ہمارے لیے حکومت کی یقین دہانی ہی ہڑتال واپس لینے کے لیے کافی ہے۔یہ معلوم کیے جانے پر کہ کیا جیک اپنے مطالبات سے دستبردار ہو گئی ہے بلوچ نے کہا کہ وہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کے بعد تمام صورت حال سے میڈیا کو باخبر کر دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر پی آئی اے ملازمین ایک دوسرے سے تعاون کرتے رہے تو کئی وجہ نہیںکہ ایک سال کے اندر وہ ا یر لائن کو زندہ نہ کردیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pia employees end strike resume flight operations nationwide in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply