لندن ہوائی اڈے پر پی آئی اے کا عملہ زیر حراست، حکام نے طیارے کی مکمل تلاشی لی

لندن: پاکستان انٹرنیشنل ایر لائنز (پی آئی اے) کے ترجمان مشہود تاجور کے مطابق لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے پر اترتے ہی پی آئی اے کے طیارے کے عملہ کو حراست میں لے کر حکام نے پورے طیارے کی مکمل تلاشی لی۔
ترجمان نے بتایا کہ اسلام آباد سے لندن کی فلائٹ785جیسے ہی رات دو بج کر50منٹ پر ہیتھرو ہوائی اڈے پر اتری اور مسافر باہر نکلے حکام نے پرواز کے عملہ کو حراست میں لے لیا اور پھعر پورے طیارے کی تلاشی لی۔
تاجور نے بتایا کہ برطانوی حکام نے عملہ کو دو گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد چھوڑ دیا۔تاہم تاجور نے کہا کہ اس بات کا علم نہیں ہو سکا ہے کہ عملہ کو کیوں حراست میں رکھا گیا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pia crew members detained at london heathrow airport in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply