پی آئی اے کے چیرمین اعظم سیگول مستعفی

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے ایک ترجمان کے مطابق ایر لائنز کے چیئر مین اعظم سیگول نے ذاتی وجوہات کے سبب اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
ان کا استعفیٰ پی آئی اے کی پرواز پی کے 661- کے حادثہ کا،جس میں طیارہ پرسوار 47 افراد ہلاک ہو گئے تھے، شکار ہونے کے ایک ہفتہ بعد آیا ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان دانیال گیلانی نے استفسار کیے جانے پر کہا کہ پی آئی اے کے چیئر مین نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دے دیا ہے۔
ایک پاکستانی انگریزی اخبار نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مسٹر اعظم سیگول طیارہ حادثہ کے پیش نظر استعفیٰ کے لئے دباؤ میں آچکے تھے۔ حالانکہ وہ اعزازی طور پر کام کر رہے تھے اور انہیں کوئی مشاہرہ یا بھتہ وغیرہ نہیں دیا جاتا تھا۔اور نہی ہی کوئی دیگر مراعات انہیں حاصل تھیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pia chairman azam saigol resigns in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply