پشاور ہائی کورٹ کا ممبر اسمبلی بلدیو کمار کا حلف دلانے کے لیے اسمبلی اسپیکر کو حکم

پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختون خوا اسمبلی کے اسپیکر کو حکم دیا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ممبر صوبائی اسمبلی سورن سنگھ کے قتل کے ملزم و پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی بلدیو کمار کو حلف دلائیں۔
جمعرات کو سماعت کے دوران کمار کے وکیل نے جسٹس قیصر رشید اور جسٹس محمد ایوب پر مشتمل دو ججی بنچ کو مطلع کیا کہ اسمبلی اسپیکر ان کے موکل سے جان بوجھ کر حلف نہیں لے رہے۔
وکیل نے مزید کہاکہ موجودہ حکومت کی میعاد ایک مہینے میں ختم ہو جائے گی لیکن ابھی تک ان کے موکل بلدیو کمار کو حلف نہیں دلایا گیا ۔پی ٹی آئی کی ارباب جہاں داد اور دیگر سے بھی ، جنہوں نے اس سال، کے اوائل میں بلدیو کمار کے حلف لینے پر غل غپاڑہ کیا تھا،خیالات معلوم کیے۔ جہاں داد نے تو کمار پریہ کہتے ہوئے جوتا اچھالا تھا کہ ایک قاتل اسمبلی میں کیسے قدم رکھ سکتا ہے۔

Title: phc directs kp speaker to administer oath from baldev kumar | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply