بلوچستان ہائی کورٹ نے بگٹی قتل کیس میں پرویز مشرف کو بری کرنے کے خلاف پٹیشن خارج کر دی

اسلام آباد : پاکستان کے سابق صدر اور ریٹائرفوجی حکمراں پر ویز مشرف کو آج اس وقت زبردست راحت ملی جب بلوچستان ہائی کورٹ نے بلوچ رہنما نواب اکبر بگٹی کے قتل کیس میں ان کی بریت کے خلاف دائر عرضی مسترد کر دی۔ اکبر بگٹی کے بیٹے جمیل اکبر بگٹی کے وکیل سہیل راجپوت نے بلوچستان ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل کے ساتھ انصاف نہیں ہوا اور فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔ جمیل بگٹی نے بلوچستان ہائی کورٹ میں کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے اس فیصلے کو چیلنج کیا تھا جس میں سابق فوجی آمر پرویز مشرف، سابق وفاقی وزیر داخلہ ا?فتاب شیر پاو¿، سابق وزیراعظم شوکت عزیز اور سابق صوبائی وزیر داخلہ شعیب نوشیروانی کو نواب اکبر بگٹی قتل کیس سے بری کردیاگیا تھا۔ یہ فیصلہ گذشتہ سال 18 جنوری کو سامنے آیا تھا۔یہ اطلاع ڈان کی ایک رپورٹ میں دی گئی ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نذیر احمد لانگو پر مشتمل بلوچستان ہائی کورٹ کے ڈویڑنل بینچ نے آج انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم سناتے ہوئے جمیل اکبر بگٹی کی درخواست خارج کردی۔ واضح رہے کہ بلوچستان کے اہم رہنما نواب اکبر خان بگٹی 26 اگست 2006 کو کوہلو میں اس وقت کے صدر اور فوجی سربراہ پرویز مشرف کے حکم پر کیے جانے والے ایک کریک ڈاو¿ن میں ا±س وقت ہلاک ہوگئے تھے، جب وہ ایک غار میں چھپے ہوئے ہوئے تھے۔ بگٹی نے مسلح مہم کے ذریعے صوبائی حکومت سے بلوچستان کے قدرتی وسائل سے بڑا حصہ اور مزید خود مختاری کا تقاضہ کیا تھا، ان کی موت سے صوبے بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی اور آج تک بلوچستان کے حالات معمول پر نہیں آسکے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Petition against pervez musharraf dismissed in bugti murder case in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply