پشاور خود کش دھماکہ کی ذمہ داری پاکستانی طالبان نے قبول کر لی

اسلام آباد: پاکستانی طالبان نے پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے انتخابی جلسہ میں خود کش دھماکہ کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی۔

پاکستانی طالبان کے ایک ترجمان محمد خراسانی نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی تنظیم نے اے این پی کی انتخابی ریلی کو، جس میں اے این پی امیدوار ہارون بلور سمیت21ہلاک ہو گئے،نشانہ بنا کر اپنے ایک جانباز کو خود کش بمبار کے طور پر استعمال کیا تھا۔

اے این پی خیبر پختون خوا میں، جس کا دارلخلافہ پشاور ہے،2008تا2013 بر سر اقتدار رہی۔اور 2009میں فوج نے سوات وادی میں انتہاپسندوں کےخلاف زبردست کارروائی شروع کی تھی۔

2013کے عام انتخابات کے دوران اسلامی بنیاد پرستوں نے سیکڑوں اے این پی لیڈروں اور کارکنوں کو ہلاک کر دیا تھا۔2013کے عام انتخابات سے پہلے 2012میں انتخابی ماحول بنانے والے ایک جلسہ میں بلور کے والد بشیر بلور کو بھی طالبان نے ہی خود کش بمبارسے ہلاک کرادیاتھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Peshawar suicide bombing pakistani taliban claim responsibility in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply