پشاور میں قومی اسمبلی کے ضمنی چناؤ کے لیے جمعرات کو پولنگ ، تمام انتظامات مکمل

پشاور: قومی اسمبلی کے این اے 4 کے ضمنی انتخاب میں بدھ کے روز ہونے والی پولنگ کے لیے تمام انتظامات کر لیے گئے ہیں اور تمام حساس بوتھوں پر بھاری پولس بندوبست کرد یا گیا۔ پولنگ کل صبح 8 بجے شروع ہو گی۔ پاک فوج کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنز تک بیلٹ پیپرز، بکسز اور پولنگ کا دیگر سامان پہنچایا جارہا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی گلزار خان کی وفات سے خالی ہونے والی نشست این اے 4 پشاور میں ضمنی انتخاب کے لیے انتخابی مہم منگل کی رات 12 بجے ختم ہو گئی۔ الیکشن میں تین لاکھ 98 ہزار چار افراد ووٹ کا حق استعمال کریں گے اور پولنگ صبح 8 سے 5 بجے تک جاری رہے گی۔ اس حلقے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے ناصر موسی زئی ،پی ٹی آئی کے ارباب عامرایوب،پی پی پی کے اسد گلزار اور اے این پی سے خوشدل خان سمیت 14 امیدوار مدمقابل ہیں۔
صوبائی الیکشن کمشنر پیر مقبول احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور کل 17 سو فوجی جوان تعینات ہوں گے جب کہ سات ہزار پولیس اہلکار بھی فرائض انجام دیں گے۔ صوبائی الیکشن کمشنر نے بتایا کہ نتائج کے لئے پہلی بار الیکٹرانک مشین کا استعال کیا جارہا ہے، 100 پولنگ اسٹیشنز پر مشینیں نصب کی جائیں گی۔
ضمنی انتخاب کے لیے 269 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ ان میں 147 مردوں،111 خواتین اور 11 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہیں جبکہ 492 مردانہ اور 345 زنانہ پولنگ بوتھ قائم کیئے گئے ہیں۔ ان میں 181 انتہائی حساس ہیں جبکہ 88 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ الیکشن کی وجہ سے تمام پولنگ اسٹیشنز کی حدود میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور ڈپٹی کمشنر پشاور نے موبائل فون پابندی کے حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Peshawar na 4 by elections on thursday in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply