پشاور میں دلیپ کمار کی95ویں سالگرہ منائی گئی

پشاور: ہندوستان کے عظیم فنکار دلیپ کمار کی95ویں سالگرہ خیبر پختون خوا کے شہر پشاور میں زور شور سے منائی گئی۔ واضح رہے کہ پشاور دلیپ کمار کی جائے پیدائش ہے اور ان کا بچپن بھی یہیں گذرا ہے۔ یہ سالگرہ تقریبات پشاور پریس کلب میں منائی گئیں جہاں ان کی اہلیہ اور اپنے دور کی معروف اداکارہ سائرہ بانو نے بذریعہ ٹیلی فون حا ضرین سے خطاب کیا۔
سائرہ بانو نے کہا کہ وہ ان تمام پاکستانیوں کی شکر گذار ہیں جنہوں نے صاحب کی صحت و زندگی کی دعائیں کیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جیسے ہیان کی صحت قدرے بحال ہوگی وہ خود پشاور کے لوگوں سے مخاطب ہوںگے۔
دلیپ کمار کی سالگرہ تقریبات منانے وہاں جمع لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے سائرہ نے کہا کہ دلیپ نہ صرف ایک باصلاحیت اداکار ہیں بلکہ ایک نیک و فرشتہ صفت انسان بھی ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے شوہر کو اپنے پیدائشی شہر پشاور سے بہت محبت ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Peshawar celebrates dilip kumars 95th birthday in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply