نواز شریف بری طرح پھنس چکے ہیں، عبوری حکومت کا قیام ناگزیر: پرویز مشرف

اسلام آباد:پاکستان کے سابق فوجی حکمراں جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ اب ملک میں صورت حال بہت خراب ہے اور وقت کا تقاضہ ہے کہ ملک میںایک عبوری حکومت تشکیل دی جائے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم وقت میاں محمد نواز شریف اس وقت اپنے کرپشن اور بد عنوانی کی وجہ سے بری طرح پھنس چکے ہیں۔
انہوں نے نوازشریف کو عدالت سمیت پاکستانی عوام کا بھی گنہگار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے گزشتہ کئی سالوں سے عوام کو دھوکہ دیا ہے جبکہ عدالت میں بھی جعلی دستاویزات جمع کرانے کے ساتھ جھوٹ بھی بولا ہے۔پرویز مشرف کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت اگر نوازشریف کو نا اہل قرار دیا جائے تو پاکستان میں انصاف کا بول بالا ہوگا کیونکہ قومی کرپشن اور نا انصافی میں سب سے بڑا کردار نوازشریف کا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی کوئی کرپشن نہیں کی ہے اگر کوئی ایک پیسے کا کرپشن ثابت کرے تو احتساب کے لئے تیار ہوں۔ پھر بھی میں پاکستان کی مختلف عدالتوں میں 15بار پیش ہو چکا ہوں۔ پرویز مشرف نے لال مسجد اور اکبر بگٹی سمیت دیگر کیسز پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دوبارہ اقتدار میں آیا تو پھر سے ایسے اقدامات کرنے کو تیار ہوں جن سے پاکستان کو ترقی اور استحکام ملے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pervez musharraf wants interim govt in pakistan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply