’حافظ سعید کے زبردست حامی ہوں، اور کشمیر میں لشکر طیبہ ہی ملوث ہے‘: پرویز مشرف کا اعتراف

اسلام آباد: لشکر طیبہ اور اس کے سربراہ حافظ سعید کا خود کا سب سے بڑا حامی بتاتے ہوئے پاکستان کے سابق فوجی ڈکٹیٹرریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ کشمیر میں ہندوستانی فوج کو جانی نقصان پہنچانے میں دہشت گرد گروپ کے کردار کی وہ حمایت کرتے ہیں۔
74سالہ ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف نے، جو فی الحال دوبئی میں خود جلا وطنی کی زندگی گذار رہے ہیں،کہا کہ حافظ سعید ، جن کا دماغممبئی حملوں کے پس پشت کارفرما تھا، کشمیر کے معاملات میں بھی ملوث ہیں اور وہ ان کے ملوث ہونے کی حمایت کرتے ہیں۔
مشرف نے، جنہوںنے حال ہی میں 23سیاسی پارٹیوں کا عظی ااتحاد تشکیل دیا تھا یہ بھی کہا کہ وہ ہمیشہ سے ہی جموں و کشمیر میں کوئی کارروائی کرنے اور کشمیر میں ہندوستانی فوج کوپسپا کرنے کے حق میں رہے ہیں۔
پرویز مشرف نے کہا کہ لشکر طیبہ ایک زبردست طاقت ہے ۔ہندوستان نے امریکہ کے ساتھ پینگیں بڑھانے کے بعد انہیں دہشت گرد قرار دلوایا۔ہاں لشکر طیبہ کاکشمیر میں ہاتھ ہے۔

Title: pervez musharraf admits let is involved in kashmir calls himself hafiz saeeds biggest supporter | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply