شریف برادران ایک دوسرے کی واہ واہ کرنے کے بجائے عوام کی خدمت میں لگ جائیں:پرویز الٰہی

لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ شریف برادران عوام کی خدمت کرنے کے بجائے ”تو مرا حاجی بگو من ترا حاجی بگویم کے مترادف ایک دوسرے کو ہیرو بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں محمد شہبازشریف نے جو لیپ ٹاپ باہر سے منگوائے ہیں اتنے پیسوں میں یہاں لیپ ٹاپ کی فیکٹری لگ سکتی تھی۔
ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی نے حکومتی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کی حکومت پاکستانی کسانوں کو خوشحال کرنے کی بجائے کھاد اور بیچ کو آدھی قیمت میںہندوستان کو دے کر ہندوستانیکسانوں کو خوشحال کر رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے عوام کے لئے کوئی کام نہیں کیا ہے۔چوہدری پرویز الٰہی کا مزید کہنا ہے کہ ق لیگ کے دور میں دیامر بھاشا ڈیم کے لئے ستر ارب روپے خرچ کئے گئے تھے جبکہ موجودہ حکومت نے گزشتہ چار سالوں میں ایک اینٹ بھی نہیں لگائی ہے۔ کالا باغ ڈیم کے حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم بننے سے سب سے زیادہ پانی سندھ کو ملے گا اس کے بعد خیبر پختو نخواہ اور پھر پنجاب کو ملے گا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pervaiz elahi lashes out at sharif brothers in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply