میں ذاتی طور پر سنیٹ چیرمین شپ کے لیے پی پی پی لیڈر رضا ربانی کے حق میں ہوں:نواز شریف

اسلام آباد: نااہل قرار دیے گئے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے جمعرات کے روز کہا کہ وہ ذاتی طور پر چاہتے ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رضا ربانی کو سینیٹ کا آئندہ چیرمین بنا یا جائے۔
اپنے اورراپنے خاندان والوں کے خلاف ایون فیلڈ جائیداد معاملہ کی سماعت کرنے والی احتساب عدالت میں پیش ہونے سے قبل نواز شریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز اور اس کی حلیف جماعتوں نے بدھ کے روز سینیٹ چیرمین کے حوالے سے مشاورت کی تھی اور سبھی اس پر متفق نظر آئے مسٹر ربانی کو آئندہ چیرمین مقرر کر دیا جائے۔
یہ معلوم کیے جانے پر پی پی پی چیرمین آصف علی زرداری ربانی کو سینیٹ چیرمین مقرر کرنے سے انکار کر رہے ہیں نواز نے کہاکہ اگر ان کی پارٹی قیادت انہیں چیرمین نہیں بننے دینا چاہتی تو ہم پھر اپنے ہی حلقہ میں ان جیسی صاف ستھری اور نہایت دیانتدار شخصیت کو تلاش کریں گے۔اپنے خلاف مقدمات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ان پر الزامات عائد کیے چھ ماہ گذر چکے ہیں لیکن ابھی تک تو ایک بھی الزام ثابت نہیں کیا گیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: personally want raza rabbani as senate chairman nawaz in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply