پرویز مشرف کےخلاف باقاعدہ وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد:پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی ایک سیشن عدالت نے 2007 میں لال مسجد کے نائب امام عبدالرشید غازی کے قتل کیس میں سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے خلاف باقاعدہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیا جو تاحکم ثانی قابل نفاذ رہے گا ۔
اسلام آباد کے علاوہ ضلع اور سیشن جج نے پولیس کو ہدایت دی کہ وہ جنرل پرویز مشرف کو گرفتار کرے۔ عدالت نے اسلام آباد کے پولیس سپرنٹنڈنٹ اور کمشنر کو جنرل مشرف کی جائداد قرق کرنے کا بھی حکم دیا لیکن یہ واضح کیا کہ اس میں ان کی وہ جائداد شامل نہ کی جائے جن کا وہ حکومت کو محصول اداکررہے ہیں۔
عدالت نے جنرل مشرف کے مچلکے کی دو لاکھ روپے کی رقم کو جسے انہوں نے 2013میں اپنی ضمانت کے وقت دیا تھا ضبط کرنے کا حکم دیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Permanent arrest warrant issued against pervez musharraf in murder case in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply