ؒٓٓعوام2018 میں بھی نواز شریف کو ہی وزیر اعظم بنائیں گے:وزیر نشریات

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے امور نشر و اشاعت اور قومی ورثہ مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ 2018کے عام انتخابات میں ملک کے عوام ایک بار پھر میاں محمد نواز شریف کو ملک کا وزیر اعظم منتخب کریںگے۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مریم نے کہا کہ جنہون نے لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا وہ عدالت مین پیش ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس لیے عدالت میںپیش ہو رہے ہیں کیونکہ ہم یہ ثابت کردینا چاہتے ہیں کہ قانون و آئین کا احترام کرنا نہایت اہم ہے ۔پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیرمین عمران خان پر برستے ہوئے مریم نے کہا کہ جب ہم پاور پراجکٹ شروع کر رہے تھے تو ایک شخص پارلیمنٹ پر حملہ کر رہا تھا۔
اسی شخص نے کئی احتجاج کیے اور کہا کہ اسلام آباد کی ناکہ بندی کر دی جائے گی۔لیکن ہم نے ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے اڑاتے ہوئے اسے دیوانے کی بڑ سمجھ کر اپنا کام جاری رکھا۔اب یہی شخص دوسرا راگ الاپ رہاہے اور دیگر غیر اہم معاملات پر شور کر رہا ہے۔جبکہ ہم عوام سے کیے گئے اپنے وعدے پورے کرنے کے لیے تن من دھن سے لگ کر دن رات ایک کیے ہیں۔

Title: people will choose nawaz once again in 2018 marriyum | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply