نواز شریف کو ووٹ دینے والے ملک کے وفادار نہیں: عمران خان

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جو لوگ ایک نااہل شخص کو اہل ہونے کا ووٹ دے رہے ہیں وہ ملک کے وفادار نہیں ہیں۔ انہوں نے ارکان قومی اسمبلی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نا اہل شخص کو منتخب کرنے والے ارکان کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیئے۔
تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کوہاٹ میں میڈیا سے گفتگو کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے عوام اور ملک کو دھوکہ دیا اور ملک کے 300 ارب روپے باہر لے گئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میاں صاحب کہتے ہیں کہ عوام میرا احتساب کریگی لیکن احتساب عوام کا نہیں بلکہ عدالت کا کام ہے۔قومی اسمبلی میں نا اہل شخص کو پارٹی سربراہ منتخب کرنے والے 160 ارکان اسمبلی کو شرم آناچاہیئے۔
آخر کون ملک کا پیسہ چوری کرنے والے کو اپنا سربراہ بناتا ہے۔عمران خان نے کہاکہ قوم کی دولت کی حفاظت کا ذمہ حکمرانوں ے کندھوں پرہوتا ہے لیکن نواز شریف ہماری اربوں روپے کی دولت لے اڑے۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے لندن میں 1974میں اس وقت ایک فلیٹ خریدا تھا جب وہ دنیا کے دولتمند ترین آل راو¿نڈر ہوا کرتے تھے۔اس لیے ایک کرکٹر ہوتے ہوئے میں اپنی مالی تفصیل دے سکتا ہوں تو انہیں اپنا مالی گوشورہ پیش کرنے میں کیوںدقت پیش آرہی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: People voting for a disqualified person are disloyal to pakistan imran khan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply