وزیر خارجہ خواجہ آصف ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ:عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصادف (پی ٹی آئی) کے چیرمین عمران خان نے نااہل قرار دیے گئے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کے کنبہ پر منی لانڈرنگ کے کئی الزامات عائد کیے۔ایک پریس کانفرنس میں عمران نے کہا کہ ان لوگوں نے اپنے ملازمین کو پیسہ ادھر ادھر کرنے کے لیے استعمال کیا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف نے اپنی بیٹی مریم کو800ملین روپے دیے ۔انہوں نے حوالے کی رقم ادھر ادھر کرنے کے لیے پنجاب پولس کا استعمال کیا ۔ عمران خان نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کے حوالے سے کہا کہ ان کے پاس بیرون ملک ملازمت کرنے کا اجازت نامہ ہے اور وہ دوبئی کی ایک فرم کے ملازم ہیں جہاں سے انہیں باقاعدہ کئی لاکھ روپے مشاہرہ ملتا ہے۔
عمران خان نے خواجہ آصف کو انکے امریکہ نواز موقف کے حوالے سے کہا کہ خواجہ ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ عمران نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کے اراکین نے ہی پارلیمنٹ کو تباہ کر دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ نوز شریف اور خواجہ آصف جیسے لوگوں نے پارلیمنٹ کو تباہ کر دیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: People like nawaz asif have destroyed assembly imran khan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply