ہندوستانی فلمیں یا سیریل دکھانے والے پاکستانی ٹی وی چینلوں کے لائسنس فی الفور منسوخ کر دیے جائیں گے

اسلام آباد: پاکستانی الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) نے منگل کے روز اپنے چیرمین ابصار عالم کو اختیار دے دیا ہے کہ وہ ہندوستانی فلمیں یا سیریل ٹیلی کاسٹ کرنے والے چینل کو پیشگی نوٹس یا اظہار وجوہ نوٹس جاری کیے بغیر ہی موقع پر ہی اس کا لائسنس معطل یہاں تک کہ منسوخ بھی کر سکتے ہیں۔
پیمرا نے دو شنبہ کو ایک حکم جاری کیا تھا جس کی رو سے پاکستان میں ہندوستانی فلیں و سیریل کی ایک حد مقرر کر دی گئی تھی تاکہ پاکستانی مواد زیادہ سے زیادہ ٹیلی کاسٹ کیا جا سکے۔
اب پیمرا نے منگل کے روز یہ بیان جاری کیا کہ اگر کسی ٹی وی چینل کو اس حکم کی خلاف وری کرتا پایا گیا تو سماعت کا موقع دیے اور اظہار وجوہ نوٹس جاری کیے بغیر اس کا لائسنس منسوخ یا معطل کر دیا جائے گا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pemra to suspend tv channels without notice for airing indian content in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply