پاکستان کی ترقی کے لیے کراچی میں امن ضروری: جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی:(ایجنسی)پاک آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کے لیے کراچی میں امن ضروری ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سر براہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورہیڈکوارٹرز کراچی اور ملیر گیریڑن کا دورہ کیا۔
جنرل باجوہ کو کورہیڈ کوارٹرز میں صوبے میں سیکیورٹی کی صورتحال، بالخصوص کراچی اور آپریشنل تیاریوں سے آگاہ کیاگیا، آرمی چیف نے کراچی میں سیکیورٹی کی صورت حال میں بہتری پر پاکستان رینجرز سندھ کی کارکردگی کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے ملیر گیریڑن میں آفیسرز سے خطاب میں ملک کے دفاع اور سیکیورٹی کیلئے ان کی شاندار پیشہ وارانہ کوششوں کو سراہا۔
جنرل باجوہ نے کہا کہ قومی اقتصادی سرگرمیوں کے مرکز کراچی میں امن پاکستان میں امن و استحکام کے لئے کلیدی اہمیت کا حامل ہے،کراچی اور صوبے میں صورتحال معمول پر برقرار رکھنے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔

Title: peace in karachi vital for security and stability in pakistan coas | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply