سوات میں امن کمیٹی کا رکن اور باڈی گارڈ انتہا پسندوں کے حملہ میں ہلاک

پشاور:پولس کے مطابق پیر کے روز سوات کے باڑا بندائی علاقہ میں مشتبہ انتہا پسندوں نے امن کمیٹی کے ایک ممبر اور ان کے پولس گارڈ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔اس اندھا دھند فائرنگ میں ایک دوسرا گارڈ اور ایک راہگیر زخمی ہو گئے۔
کانگو کے ایس ایچ او رحیم خان نے بتایا کہ امن کمیٹی کے رکن کو ان کی رہائش گاہ کے قریب نشانہ بنایا گیا ۔بندوق برداروں نے ان کے دونوں پولس گارڈز بخت بیدار اور بلال کو بھی گولی ماری۔
زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال بھیجا گیا جہاں بخت بیدار زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے صحافیوں کو ایک ای میل کر کے اس حملہ کی ذمہ داری لی۔ پولس نے حملہ آوروں کی علاقہ میں تلاش شروع کر دی ۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Peace committee member cop gunned down in swat in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply