پٹھان کوٹ حملہ میں استعمال موبائل فون نمبر جیش محمد ہیڈ کوارٹر کا ہے:پاکستان کا اعتراف

نئی دہلی: پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے انکشاف کیا ہے کہ ہندوستان نے پٹھان کوٹ فضائیہ اڈے پر حملے کے حوالے سے جو موبائیل فون نمبر مہیا کیے ہیں ان میں سے ایک نمبر کالعدم انتہا پسند تنظیم جیش محمد کے بھاولپور میں واقع ہیڈ کوارٹرکا ہے۔ مسٹر عزیز نے میڈیا کے اس خبر کی بھی تصدیق کر دی کہ جیش محمد کا سرغنہ مسعود اظہر 14جنوری سے ”حفاظتی تحویل “ میں ہے۔ مسٹر عزیز نے پٹھانکوٹ حملہ کے ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے حملہ کی ابتدائی اطلاعی رپورٹ (ایف آئی آر) درج کرنے کوبھی منطقی اور مثبت اقدام سے تعبیر کیا۔ واضح رہے کہ ہندوستان نے پٹھانکوٹ حملہ میں مولانا اظہر مسعود اور اس کی تنظیم جیش محمد کو کلیدی ملزم بتایا ہے۔ طارق عزیزنے انڈیا ٹوڈے نیوز چینل کو یہ بھی بتایا کہ حملہ کی تفتیش کے سلسلہ میں پاکستان کی ایک خصوصی تفتیشی ٹیم مارچ میں کسی وقت پٹھانکوٹ کا دورہ کر سکتی ہے اور یہ کہ ان کا ملک اس واردات کی سنجیدگی سے تفتیش کر رہا ہے۔طارق نے کہا کہ پٹھانکوٹ حملہ کے پیش نظر ملتوی کیے جانے والے خارجہ سطح کے مذاکرات کے لیے ہندوستان ہی نئی تاریخوں کا تعین کرے گا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pathankot attack phone number traced to jaish office says aziz in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply