پاکستان عوامی تحریک نے نواز شریف کو نااہل قرار دلوانے کے لیے پٹیشن داخل کر دی

اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک نے اپنے اثاثہ جات کے حوالے سے غلط بیانی سے کام لینے پروزیر اعظم نواز شریف کو  نا اہل قرار دینے کے لیے اپنے وکیل اشفاق احمد چودھری کے توسط سے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پٹیشن دائر کر دی۔
عوامی تحریک نے اپنی عذر داری میں الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ مدعا علیہہ کو اس بنیاد پر پارلیمنٹ کی رکنیت کا نااہل قرار دے دیا جائے کہ اس نے عوامی نمائندگی قانون مجریہ1976اور آئی کی دفعہ 62اور 63کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے اثاثہ جات و املاک سے متعلق جان بوجھ کر غلط اعداد و شمار دیے ہیں۔
پٹیشن میں دعویٰ کیا گیا کہ وزیر اعظم نے اپنا ٹیکس ریٹرن اور اثاثہ جات و املاک کا اعلان کرتے وقت اپنے بچوں کی آمدنی و دولت کو چھپایا تھا۔پٹیشن میں کہا گیا کہ آئین کی دفعہ 5کی رو سے وزیر اعظم کی ملک کے تئیں وفاداری مشکوک ہو گئی ہے۔

Title: pat files petition with ecp seeking pms disqualification | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply