فوجی بغاوت نہیں فوج کے سربراہ جنرل راحیل کی مدت کار میں توسیع مقصود ہے:موو آن پاکستان

کراچی: موو آن پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستان کی فوج کو فوجی بغاوت کرنے یا مارشل لا نافذ کرنے پر نہیں اکسایا جا رہا بلکہ پارٹی فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف کی میعاد کار میں توسیع چاہتی ہے۔
تاکہ انہوں نے جو عمدہ کام شروع کیے ہیں انہیں وہ فوجی خدمات سے سبکدوش ہونے سے پہلے پایہ تکمیل کو پہنچا سکیں۔جنرل راحیل شریف کو ریٹائر منٹ لینے کے خیال کو ترک کرنے کی تلقین کرنے والے اپنی بینروں کے حوالے سے پھیل غلط فہمیوں اور قیاس آرائیوں کے درمیان اپنا نقطہ نظر پیش کرنے کو وقت کا تقاضہ محسوس کرتے ہوئے پارٹی کی سندھ شاخ نے کراچی پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کی۔
خود کو بیرسٹر فیاض احمد سومرو کے نام سے متعارف کرانے والے پارٹی کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ ان کی پارٹی الیکشن کمیشن آف پاکستان سے منظور شدہ ہے لیکن وہ واقعتاً روایتی سیاست نہیں کرتی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Party defends banner drive seeks gen sharifs extension in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply