خیبر پختون خوا اور پنجاب میں بجلی کا زبردست بریک ڈاؤن

اسلام آباد: بجلی کے زبردست بریک ڈاؤن کے باعث نیشنل گرڈ کی بجلی کی پیدوار میں4ہزار میگا واٹ کمی آجانے کے باعث پنجاب و خیبر پختون میں بجلی کی شدید قلت ہو گئی ۔

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے اہلکاروں نے ڈان نیوز کو بتایا کہ اصل ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی آجانے کے باعث تربیلا،منگلا اور غازی بروتھاپاور پلانٹس میں بجلی کی پیدوار ٹھپ ہو گئی اور یہ بریک ڈاؤن ہوا۔حکام نے کہا کہ اگرچہ بجلی سپلائی بحال کرنے کے لیے فوری کارروائی شروع ہو گئی تاہم بجلی بحال ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر جلد ہی بجلی سپلائی بحال ہو بھی گئی تب بھی محتاط اندازسے بجلی بحال کی جائے گی تاکہ ایک دم لوڈ نہ پڑ جائے ۔

Title: parts of punjab kp hit by massive power breakdown | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply