پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیوں نے فوجی عدالتوں کی میعاد میں دو سالہ توسیع منظور کر لی

اسلام آباد: پاکستان کی تمام بڑی سیاسی پارٹیوں کے ممبران پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ انہوں نے فوجی عدالتوں کی مدت میں مزید دو سال کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔پارلیمانی قائدین کے ساتھ میٹنگ کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیر مالیات اسحاق ڈار اوت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر لیڈر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس میٹنگ میں موجود رتما م پارٹی قائدین نے فوجی عدالتوں کی میعاد میں مزید دو سال کی توسیع کر نا منظور کر لیاہے۔
البتہ اس میٹنگ میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے لیڈروں نے، جس نے دیگر سیاست دانوں سے اس معاملہ پر تبادلہ خیال کے لیے4مارچ کو کل جماعتی اجلاس بلایا ہے، شرکت نہیں کی۔تاہم ڈار نے امید ظاہر کی کہ پی پی پی اپنے اجلاس کے بعد اس فیصلہ کو منظوری دے دے گی اور 6مارچ کے مجوزہ پارلیمانی اجلاس میں اس فیصلہ کی توثیق کر دی جائے گی۔قریشی نے میڈیا کے نمائندوں سے کہا کہ ایسا فیصلہ کرنا وقت کے تقاضہ کے عین مطابق ہے۔واضح رہے کہ فوجی عدالتیں حکومت اورحزب اختلاف میں رسہ کشی کا باعث ہیں۔

Title: parliamentary leaders agree on two year extension of military courts | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply