پارلیمنٹ بڑی ہے مگر آئین اس سے بالا ہے: چیف جسٹس میاں ثاقب نثار

اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ پارلیمنٹ عظیم ہے لیکن اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ آئین اس سے بھی بالاتر ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی کے حوالے سے کوئی سوال پوچھے جانے کو پارلیمانی عمل میں مداخلت نہیں سمجھا جانا چاہیے۔چیف جسٹس نے یہ بات میڈیا کمیشن کے حوالے سے ایک مقدمہ کی سماعت کرنے والی بنچ کی سربراہی کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ گذشتہ روز پھر یہی پوچھا گیا تھا کہ کیا عدلیہ پارلیمانی عمل میں مداخلت کرسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے لیکن آئین اس سے بالا ہے۔اور کوئی بھی قانون آئین کی خلاف ورزی کر کے نہیں بنایا جا سکتا۔
جسٹس نثار پارلیمنٹ میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے اس اعلان کا حوالہ دے رے رہے تھے جس میں انہوں نے عدالتی نظام پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ جان بوجھ کرنشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Title: parliament is supreme but constitution is above it chief justice | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply