پاکستان میں جمہوری اداروں کو کبھی بھی آئین کے مطابق چلنے نہیں دیا گیا :سینیٹ چیئرمین

اسلام آباد: پاکستانی لیڈر اور سینیٹ کے چیئر مین میاں رضا ربانی نے کہا کہ پاکستان میں نہ تو جمہوری اداروں کو آئین کے مطابق کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے اور نہ ہی قانون کی بالادستی قائم ہوپائی ہے۔
سما ع ٹیلی ویژن کے مطابق مشہور شاعر نثار ناسک کیلئے نیشنل پریس کلب (این پی سی)میں منعقد تقریب ایوارڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام تانا شاہوں کے ذریعہ ہر 10برسوں کے بعد جمہوریت کو پٹری سے اتار دیا جاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت ہر 10 برسوں میں اس فلمی انٹرول کی طرح ہے جو دکھائے جانے کے دوران رکاوٹ ڈالتی رہتی ہے“۔
مسٹر ربانی نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ پارلیمنٹ ملک کے بیرونی اور داخلی چیلنجز کا سامنا کرنے میں اپنا رول ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو صرف شفاف نہیں بنایا جانا چاہئے بلکہ اسے لوگوں کی پریشانیوں و مشکلات کے تدارک کا مرکز ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا-”لوگوں کی شراکت ہی جمہوریت میں انٹرول کو روکنے میں مدد کرسکتی ہے ۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Parliament is jugular vein of country says raza rabbani in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply