پاکستان نژاد برطانوی خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کا والدین پر مقدمہ

گجرات : پولس کے مطابق پاکستان نژاد برطانوی لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کے الزام میں لڑکی کے والدین ، سابق شوہر اور دیگر لواحقین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے جہلم ضلع کے منگلا ڈیم کے قریب واقع گاؤں میں اس عورت کو قتل کیا تھا۔ دوبئی میں گذشتہ ایک سال سے بیوی کے ساتھ رہائش پذیر مقتولہ کے موجودہ خاوند سید مختار کاظم نے کہا کہ ان کی اہلیہ28سالہ سامعہ شاہد کو ان کے (سامعہ) والدین اور گھر کے دیگر افراد نے اس لیے غیرت کے نام پر قتل کر دیا کیونکہ سامعہ نے ان کی مرضی کے خلاف پسند کی شادی کی تھی۔
انہوں نے سامعہ کے والد چودھری شاہد، والدہ امتیاز بی بی ، بہن مدیحہ شاہد ،چچا زاد بھائی مبین اور متوفیہ کے سابق شوہر چودھری شکیل کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ302، 34اور109کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔سامعہ کی موت کی پولس کو اطلاع سامعہ کے والد نے 20جولائی کو دی تھی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Parents booked for killing british daughter for honour in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply