کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ واردات میں لیوی فورسز کے تین اہلکار ہلاک

کوئٹہ :یہاں کوئٹہ سیریاب روڈ پر لیوی فورسز کے نشانہ بنا کر کیے گئے حملہ میں فورس کے تین اہلکار ہلاک ہو گئے۔ موصول اطلاع کے مطابق کیلی بنگول زئی کے قریب سریاب روڈ پر نامعلوم حملہ آوروں نے نیم فوجی دستوں کی ایک گاڑی کو روکا اور اس میں بیٹھے لیوی اہلکاروں پر تابڑتوڑ گولیاں چلادیں ۔

ان سب نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ بعد میںریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں اور لاشیں سول ہاسپٹل کوئٹہ پہنچا دیں۔ہلاک ہونے والوں کی شناخت انور علی او دو بھائیوں نجیب اللہ اور حسیب اللہ کے طو پر کی گئی ہے۔کوئٹہ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولس رزاق چیما نے کہا کہ انتہا پسند حملہ کر کے فرار ہو گئے۔
جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ تھا۔قبل ازیں چیما نے کہا تھا کہ کوئٹہ شہر میں عید کے موقع پر 4000سے زشائد فرنٹئیر کور جوان تعینات کیے گئے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Paramilitary forces vehicle attacked on quettas sariab road 3 martyred in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply