پناما گیٹ مقدمہ کی سماعت جاری، مریم نواز نے جواب داخل کر دیا

اسلام آباد: پنامہ دستاویزات کے افشاءکے حوالے سے عدالت میں مقدمہ کی سماعت کے دوران وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے اپنے وکیل کے توسط سے منگل کے روز اپنا جواب داخل کر دیا۔مریم نواز نے اپنے جواب میں کہا کہ 1992میں کیپٹن صفدر کے ساتھ شادی کے بعد وہ اپنے والد کی مکلف نہیں تھیں اور انہ ہی ان پر ان کا انحصار تھا۔
وہ شادی کے بعد سے ہی اپنے شوہر کے ساتھ الگ رہتیہیں۔ انہوںنے گذشتہ پانچ سال کے دوران دیے گئے ٹیکس کی تفصیل بھی داخل کی۔جس کے مطابق انہوں نے 2012میں 23لاکھ 14ہزار نو سو سترہ روپے،2013میں 65لاکھ 17ہزار 504، 2014میں 88 لاکھ 72ہزار، 742،2015میں 93لاکھ 40ہزار دوسو تینتالیس اور2016میں ایک کروڑ 21لاکھ 28ہزار 778روپے انکم ٹیکس داخل کیا ہے۔
مریم کے جواب میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پانچ مکانات رئے ونڈ اسٹیٹ میں ہیں اور وہ ان کی دادی کے نام ہیں۔48ایکڑ میں سے تقریباً45.5ایکڑ ان کی دادی کی نگرانی میں ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Panamagate hearing maryam nawaz submits reply in court in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply