جج کی علالت کے باعث پناما گیٹ سماعت 6فروری تک موخر

لاہور: وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو نااہل قرار دلوانے کے لیے دائر کیے گئے پناما گیٹ مقدمہ کی سماعت کرنے والی پانچ ججی بنچ میں شامل ایک جج کے علیل ہو جانے سے اس معاملہ میں کی شنوائی 6فروری تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
آج جیسے ہی سماعت شروع ہوئی بنچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے یہ کہتے ہوئے کہ بنچ کے ایک جج جسٹس شیخ عظمت سعید دل کے عارضہ کے باعث اسپتال میں داخل ہیںسماعت پیر تک موقوف کر دی۔واضح رہے کہ منگل کی شب میں سینے میں درد کی شکایت پر جسٹس سعید کو راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی لے جایا گیا تھا۔جہاں ان کی اینجو پلاسٹی کی گئی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Panamagate hearing adjourned till monday due to judges illness in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply