سپریم کورٹ میں پنامہ کیس کی سماعت چوتھے روز بھی جاری، عدالت کامیڈیا ٹرائل پر اظہار برہمی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پناما گیٹ مقدمہ کی جمعرات کوسماعت کرتے ہوئے ماؤرائے عدالت میڈیا پر کیس چلانے پر اظہار برہمی کیا ۔سپریم کورٹ نے میڈیا ٹرائل پر اپنا ردعمل اس وقت ظاہر کیا جب کیس میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی اولادکی پیروی کرنے والے وکیل سلمان اکرم راجا صفائی میں دلائل دے رہے تھے۔واضح رہے کہ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں جسڑٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسان پر مشتمل تین ججی بنچ پاناما کیس میں مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی(جے آئی ٹی) کی حتمی رپورٹ کے بعد پیر کے روز سے معاملہ کی سماعت کر رہی ہے اور آج سماعت کا چوتھا روز ہے ۔ مریم، حسن اور حسین نواز کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے عدالت میں کہا کہ وہ دستاویزات لے کر آئے ہیں جن کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ ان کا کوئی وجود ہی نہیں تھا۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ ایک خط قطری شہزادے کا ہے جب کہ جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس میں کہا کہ آپ نے میڈیا پر اپنا کیس چلایا جس پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ میڈیا پر دستاویز میری طرف سے جاری نہیں کی گئی۔اس سے قبل پاناما کیس میں درخواست گزار پاکستان تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور عوامی مسلم لیگ نے اپنے دلائل مکمل کر لیے ہیں جن کے جواب میں وزیر اعظم کے وکیل خواجہ حارث بھی دلائل دے چکے ہیں۔گزشتہ روز سماعت کے دوران وزیر اعظم کے وکیل خواجہ حارث اور وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے وکیل حسن طارق نے بھی اپنے دلائل مکمل کرلیے تھے، جبکہ عدالت عظمیٰ نے وزیر اعظم کے بچوں حسن، حسین اور مریم نواز کے وکیل سے بھی ریکارڈ طلب کیا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Panamagate case sc judges express displeasure over media trial in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply