نواز شریف مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے روبرو حاضر ہوئے

اسلام آباد:پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف اپنے خاندان کی جائیداد کے معاملے کی تحقیقات کررہی کمیٹی کے سامنے سماعت کےلئے پیش ہوئے۔ ملک کی سیاسی تاریخ میں یہ پہلاموقع ہے جب کسی پاکستانی وزیراعظم کو جانچ ایجنسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ روایتی کرتا شلوار پہنے مسٹر شریف یہاں اسلام آباد میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی)کے دفتر پہنچے،لیکن میڈیا سے بات نہیں کی۔
ابھی یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ صبح 11بجے شروع ہوئی سماعت کتنی لمبی چلے گی اور کب ختم ہوگی۔ پاکستان کے سپریم کورٹ نے گزشتہ اپریل میں بدعنوانی کے الزامات کے معاملے کے سلسلے میں مسٹر شریف کو عہدے سے ہٹائے جانے سے متعلق اپوزیشن پارٹیوں کی عرضی یہ کہتے ہوئے خارج کردی تھی کہ اس معاملے میں ان کے (مسٹر شریف) کے خلاف ثبوت ناکافی ہیں،لیکن عدالت نے معاملے کی تفصیلی جانچ کا حکم دیا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Panama papers pakistan pm nawaz sharif appears before jit panel in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply