پنامہ گیٹ تحقیقاتی ٹیم نے پوچھ گچھ کے لیے نواز شریف وصاحبزادگان کوسوالنامہ بھیجا

اسلام آباد:پنامہ لیک معاملہ کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی)نے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے دونوں بیٹوں حسین نواز اور حسن نواز سے پوچھ گچھ کے لئے سوال نامہ بھیجا ہے۔ پاکستانی اخبار ڈان نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جے آئی ٹی کے سربراہ وفاقی جانچ ایجنسی (ایف آئی اے ) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل واجد ضیا نے مسٹر شریف اور انکے بیٹوں کے بیان درج کرنے کے لئے ایک خط بھی لکھا ہے۔
چھ رکنی جانچ ٹیم حالانکہ چاہتی ہے کہ وزیر اعظم اور انکے بیٹوں کے بیانات درج کرنے سے پہلے وزیر اعظم کا جواب حاصل کیا جائے۔ مسٹر شریف کی کابینہ کے ایک وزیر طارق فضل چودھری نے کل دعویٰ کیا تھا کہ جے آئی ٹی کی طرف سے وزیر اعظم کو کوئی سوال نامہ موصول نہیں ہوا ہے۔مسٹر شریف کا بیان درج کرانے کے معاملہ میں بھی کوئی خط نہیں ملا ہے لیکن اس طرح کی کوئی بات سامنے آتی ہے تو وزیر اعظم پوری طرح سے تعاون کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان کی سپریم کورٹ نے پنامہ پیپرز لیک معاملہ میں مسٹر شریف اور ان کے خاندان کے افراد کے بدعنوانی میں ملوث ہونے کے معاملہ کی جانچ کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Panama case jit sends questionnaire to pm and his children in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply