پاکستان کی تمام پارٹیوں نے انتخابی نتائج میں دھاندلی کا الزام لگایا

اسلام آباد: متحدہ مجلس عمل(ایم ایم اے) کے سربراہ مولٰنا فضل الرحمٰن عرف مولانا ڈیزل نے عام انتخابات کے نتائج میں ہیراپھیری اور دھاندلی کرنے پر کل جماعتی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ایک بیان میں ایم ایم اے کے سربراہ نے کہا کہ اتحاد کو دھاندلی سے مرضی موافق حاصل کیے گئے نتائج قبول نہیں ہیں۔

مولانا فضل کے علاوہ اسی قسم کے الزام کئی دیگر بڑی سیاسی پارٹیاں بھی عائد کر چکی ہیں۔سیاسی پارٹیاں پولنگ عمل کی معتبریت کے حوالے سے اپنے سخت تحفظات ظاہر کر چکی ہیں۔

سب سے پہلے سابق حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این)،پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) اورمتحدہ قومی تحریک پاکستان(ایم کیو ایم۔پی)نے بھی دھاندلی کا الزام لگایا تھا۔

پی ایم ایل این لیڈر اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب نے دعویٰ کیا کہ کچھ پونگ اسٹیشنوں پر تعینات پولنگ ایجنٹوں کو بوتھوں سے باہر نکال کر من پسند پارٹی کی انتخابی علامت پر ٹھپے لگائے گئے۔

لیکن سابق وزیر اطلاعات کو اس بات کی اطلاع نہیں تھی کہ وہ کون سے بوتھ تھے اور نہ ہی وہ رنگے ہاتھوں پکڑوانے کے لیے حکام کو بروقت اطلاع دے سکیں۔پی ایم ایل این کے صدر شہباز شریف نے ایک پریس کانفرنس کر کے ان نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Paks major political parties reject election results in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply