پاکستان کی کوششوں سے ہی خطہ میں القاعدہ سمیت کئی دہشت گردگروپ دم توڑ چکے ہیں:ملیحہ لودھی

نیو یارک: دہشت گردی کے خلاف بھرپور کارروائی نہ کرنے کے غلط تصورات کو پس پشت ڈالتے ہوئے اقوام متحدہ میں سفیر پاکستان ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے قلع قمع کے لیے پاکستان کے عزم صمیم کا ہی ثمرہ ہے کہ القاعدہ سمیت متعدد دہشت گرد گروپوں تباہ ہو چکے ہیں۔انہوں نے اس ضمن میں مثال دیتے ہوے کہا کہ ہمارے خطے میں القاعدہ کے وجود کا خاتمہ پاکستان کی ہی کوششوں کا نتیجہ ہے ۔
گوکہ اس میں دیگر ممالک کا بھی تعاون شامل رہا ہے لیکن بنیادی طور پر یہ پاکستان کی ہی مساعی ہے۔ایک سوال کے جواب میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل نمائندہ نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں کی تعداد میں فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور غیر فوجی افراد کی قربانی دی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistans war against terrorism has dismantled many terror groups maleeha in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply