پاکستان کی سینیٹ نے فوجی عدالتوں کے قیام میں دو سال کی توسیع منظورکر لی

اسلام آباد: پاکستان کی سینیٹ نے ملک بھر سے دہشت گردی کے خاتمے اور دہشت گردوں کو جلد از جلد کیفردار تک پہنچانے کے لئے دو سال کے لئے تشکیل دی گئی فوجی عدالتوں کی مدت میں مزید دو سال کی توسیع کی منظوری دے دی۔ دو ماہ قبل فوجی عدالتوں کی مدت ختم ہو گئی تھی جس کے بعد فوجی عدالتوں کو مزید دو سال توسیع دینے کے لئے پارلیمانی جماعتوں کے مختلف اجلاس بلائے گئے۔ پارلیمانی جماعتوں کے اتفاق کے بعد فوجی عدالتوں کی توسیع سے متعلق بل کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق منگل کے روزسینیٹ کے اجلاس میں فوجی عدالتوں کی توسیع سے متعلق بل پر رائے شماری کی گئی اور کثرت رائے سے بل کو منظور کر لیا گیا ہے۔ سینیٹ کے اجلاس میں شریک 81 سینیٹرز نے بل کی رائے شماری میں حصہ لیا جبکہ فوجی عدالتوں کی توسیع کی حق میں 78 سینیٹرز نے رائے دی اور مخالفت میں 3 افراد نے رائے دی ہے۔دائین بازو کی سیاسی پارٹی جمیعت علمائے اسلام اور بائیں بازو کی پختون خوا ملی عوامی پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی نے بل کی مخالفت کی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistans senate approves extension of military courts in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply