پاکستان کی خوشحالی و استحکام براہ راست جمہوریت کے تصور سے وابستہ: وزیر اعظم خاقان عباسی

اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک جمہوری جدوجہد کے بعد وجود میں آیا ہے لہٰذا اس کی سلامتی ،خوشحالی اور استحکام براہ راست جمہوریت کے تصور سے وابستہ ہے۔
یوم پاکستان پر قوم کے نام وزیر اعظم نے اپنے ملک کے عوام کو تلقین کی کہ وہ وطن عزیز کی سربلندی اور استحکام اور خود کو ایک زندہ اور اولولعزم قوم کے طور پر پیش کرنے کے لیے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال ؒ کی تعلیمات پر عمل پیرا رہیں۔
وزیعر اعظم نے مزید کہا کہ 23مارچ 78سال سے پاکستان کے لیے نہایت اہم ترین اور یادگار دن ہے کیونکہ اسی روز برصغیر کے مسلمانوں نے انگریزوں کے طوق غلامی سے خود کو آزاد کرا کے ایک آزاد اسلامی ملک تشکیل دینے کا عزم کیا تھا ۔
اور اس کے سات سال بعد اس عزم کا پاکستان کی شکل میں ثمر ملا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistans security prosperity linked with democracy pm abbasi in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment