میں حزب اختلاف کو جواب دینے کا پابند نہیں ہوں:وزیر اعظم نواز شریف

طیارے میں: پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے دو ٹوک انداز میں کہہ دیا کہ وہ حزب اختلاف کو جوابدہ نہیں ہیں۔ اور اس کے ساتھ انہوں نے جمعہ کو پارلیمنٹ میں تو پنامہ لیکس کے حوالے سے حزب اختلاف کے سوالات کے جواب دینے کو خارج امکان بتایا۔
انہوں نے کہا کہ میں ان معاملات پر ایک لفظ نہیں کہوں گا جن پر میں پہلے ہی چیف جسٹس آف پاکستان کو ایک مکتوب لکھ چکا ہوں۔انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کو کوئی سوال کرنے کا حق نہیں ہے کیونکہ وہ اسے جوابدہ نہیں ہیں۔پنامہ میں موسک فونسیلکا نے گذشتہ ماہ جو دستاویزات افشا کی تھیں اس میں وزیر اعظم کے بیٹوں حسن اور حسین اور ان کی بیٹی مریم کو برٹش ورجن آئس لینڈ میں رجسٹرڈ کم از کم3آف شور کمپنیوں کا مالک دکھایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کو تحقیقات میں قطعاً کوئی دلچسپی نہیں ہے وہ تو صرف اس معاملہ پر سیاست کرنا چاہتی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ وہ صرف عدالتی کمیشن کے سامنے اس تنازعہ پر کچھ کہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ حزب اختلاف انہیں نشانہ بنائے ہے اور انہیں ملامت کرنے میں لگی ہے۔
سینیٹ میں حزب اختلاف کے رہنما چودھری اعتزاز احسان نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ حزب اختلاف نے اسپیکر کو مکتوب لکھا ہے کہ وہ وزیر اعظم کی تقریر کوئی مداخلت کیے بغیر مشروط طور پر سنیں گے ۔لیکن اگر انہوں نے اپوزیشن کے اٹھائے گئے سوالات کا جواب نہ دیا تو وہ احتجاج درج کرائے گی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistans pm says he is not answerable to opposition in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply