پاکستانی ایٹمی تنصیبات اتنی محفوظ ہیں کہ پرندہ بھی پر نہیں مار سکتا:اعزاز چودھری

واشنگٹن:پاکستان کے خارجہ سکریٹری اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان میں کبھی کوئی جوہری حادثہ ہو اور نہ ہی جوہری تنصیبات پر کوئی سرقہ مارا گیالہٰذ کسی کو بھی ا اس کے ایٹمی پروگرام پر فکر مند ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
یہاں پاکستانی سفارت خانہ میں پریس کانفرنس میں خارجہ سکریٹری نے کہا کہ یہ تاثر اور خیال بے بنیاد ہے کہ پاکستان کی جوہری تنصیبات غیر محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایٹمی تنصیبات نہ صرف پوری طرح محفوظ ہیں بلکہ پوری دنیا بھی یہ مانتی ہے کہ ہمارا اسلحہ محفوظ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنی سلامتی یقینی بنانے کے لیے بہت محنت کی ہے۔مسڑچودھری نے کہا کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ادارہ(آئی اے ای اے) نے دنیا بھر میں ہوئے 2734ایٹمی حادثات درج کیے ہیں جن میںپانچ ہندوستان کے ہیں لیکن پاکستان میں نہ کوئی جوہری حادثہ ہوا اور نہ ہی اس کی تنصیبات تک کوئی پہنچ سکا۔جبکہ ہمارا پروگرام 40سال پرانا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistans nukes no cause of concern official in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply