پاکستان کے نئے صدر عارف علوی ہندوستان کے سابق وزیر اعظم نہرو کے ڈینٹسٹ کے بیٹے ہیں

اسلام آباد: پاکستان کے نو منتخب صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ہندوستان کے ساتھ اپنے دلچسپ آبائی تعلق کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد ڈاکٹر حبیب الرحمٰن علوی ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کے ڈینٹسٹ تھے۔

پاکستان تحریک انصاف کی ویب سائٹ پر ڈاکٹر علوی کی سوانح حیات میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کے گھر والوں کو پاس مسٹر نہرو کے مکتوب بھی محفوظ ہیں۔

واضح ہو کہ 69سالہ ڈاکٹر علوی ، جو وزیر اعظم عمران خان کے قریبی دوست اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن ہیں،منگل کے روز سہ رخی مقابلہ میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے امیدوار مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی امیدوار اعتزاز احسن کا شکست دے کر ملک کے13ویںصدر منتخب ہوئے ہیں۔ل

یکن نہرو کے دانتوں کے طبیب کا بیٹاہونے کے ناطے ہندوستان سے تعلق رکھنے والے وہ کوئی پہلے صدر نہیں ہیں۔ بلکہ ان کے پیش رو ممنون حسین کا کنبہ آگرہ سے اور جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا خاندان دہلی سے ہجرت کر کے پاکستان آیا تھا۔

طالبعلمی کے دور میں وہ جماعت اسلامی کے طلبا بازو میں تھے اور اس وقت کے فوجی حکمراں جنرل ایوب خان کے خلاف مظاہروں میں پیش پیش تھے۔

لاہور کے مال روڈ پر ایسے ہی ایک مظاہرے میں وہ گولی لگنے سے زخمی بھی ہو چکے ہیں۔ اور بڑے فخر کے ساتھ اپنا بازو پر گولی کا نشان دکھا کر اسے بحالی جمہوریت کی جدوجہد کی علامت بتاتے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistans new president dr arif alvi is son of nehrus dentist in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply