پاکستانی فوج کا ہیلی کاپٹر افغانستان میں گر کر تباہ، طالبان نے عملہ کو اغوا کر لیا

اسلام آباد: پاکستان کا ایک ایم آئی 17- ہیلی کاپٹر،جو حکومت پنجاب کا تھا، آج افغانستان کے صوبہ لوگار میں طالبان کے زیر تسلط علاقے میں گرگیا طالبان انتہا پسندوں نے فوراً ہی عمل کو یرغمال بنا کر ہیلی کاپٹر کو نذر آتش کر دیا۔
لوگار کے گورنر کے ترجمان شمیم صالح نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر افغانستان کی سرحد کے قریب لوگار صوبہ میں گر کر تباہ ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کو نشانہ نہیں بنایا گیا لیکن تکنیکی خرابی کی وجہ سے یہ نیچے گر گیا۔ پاکستان کے دو سینئر افسران نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب صوبے کا ہیلی کاپٹر افغانستان میں گر کر تباہ ہو گیا۔
ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کے عالوہ اس میں چھ افراد سوار تھے جو ہیلی کاپٹر کو مرمت کے لیے ازبکستان لے جارہے تھے۔افغانستان کے ٹولو نیوز چینل کا کہنا ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر حکومت پنجاب کا نہیں بلکہ پاکستانی فوج کا تھا۔لوگار صوبہ کے گورنر کے ترجمان کے حوالے سے نیوز چینل نے کہا کہ یہ ہیلی کاپٹر عذرا ڈسٹرکٹ کے ماٹی علاقہ میں گر کر تباہ ہوا۔

Title: pakistans military helicopter crash lands in afghanistan | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply