افغان طالبان کی حمایت کر کے فخر محسوس ہوتا ہے:جمیعت علمائے اسلام لیڈر

اسلام آباد: پاکستان کی جمیعت علمائے اسلام (سمیع الحق) کے ایک رہنما نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی افغان طالبان کی حمایت کرنے پر فخر محسوس کرتی ہے اور وہ اب بھی افغان طالبان کی حمایت کرتی ہے۔
پارٹی کے خیبر پختون خوا یونٹ کے سربراہ مولانا یوسف شاہ نے کہا کہ ان کی پارٹی کے رہنما ہمیشہ مغربی طاقتوں کے خلاف آواز بلند کرتے رہے ہیں۔مولانا یوسف کا یہ بیان افغان حکام کی جانب سے ہمیشہ سے ہی پاکستان پر لگائے جانے والے ان الزامات کی تصدیق کرتا ہے کہ وہ افغانستان میں ہلاکت خیز حملے کرنے والے طالبان کی حمایت اور پرورش کر رہا ہے۔
مولانا یوسف کے یہ خیالات ایسے وقت میںآئے ہیں جب پاکستان کے خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز نے یہ کہا ہے کہ پاکستان طالبا ن پر کافی رسوخ رکھتا ہے۔عزیز کے مطابق افغان طالبان پاکستان میں کئی مراعات و سہولتوں سے مستفیض ہو رہے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistans jui s leader say they feel proud to support afghan taliban in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply