افغان جنگ میں ٹانگ اڑانے کے سنگین نتائج پاکستان آج تک بھگت رہا ہے:سردار آصف علی

اسلام آباد: جوں جوں وقت گزرتا جا رہا ہے افغان جنگ میں پاکستان کی شمولیت کے غلط فیصلے سے مرتب ہونے والے مضر اثرات اور سنگین نتائج کا اب سبھی نے اعتراف کرنا شروع کر دیا ہے۔ ایسی ہی ایک بات کا اعتراف پاکستان کے سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی نے کیا ہے۔انہوں نے لاہور میں منعقد ہونے والے سیمینار، جس کا موضوع ’عالمی صورت حال میں پاکستان کا کردار‘ تھا ، اس سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ افغان جنگ میں شرکت کا فیصلہ انتہائی غیر دانشمندانہ تھا جس کے نتائج ہم آج تک بھگت رہے ہیں، ملک وقوم کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑی ہے۔
سردار آصف احمد علی نے مشرق وسطی کی موجودہ صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں غیر جانبدارانہ کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بعض دشمن ممالک مشرق وسطیٰ کے اسلامی ممالک کے درمیان تفرقہ پیدا کرنا چاہتے ہیں اور ان کا واحد مقصد مسلمانوں میں نفرت پیدا کرنا اور اتحاد کو پارہ پارہ کرنا ہے۔پاک افغان تعلقات میں اتار چڑھاو¿ آتا رہا ہے لیکن افغانستان میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی مداخلت کے بعد افغانستان کے تیور کچھ زیادہ ہی بدلے بدلے نظر آ رہے ہیں۔پاک افغان بارڈر پر کوئی ایسا دن نہیں گزرتا جب افغانستان کی طرف سے کوئی اشتعال انگیز کارروائی نہ کی جائے اور یہ سلسلہ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔
کچھ دن پہلے افغان فورسز نے مردم شماری کرنے والی ٹیم پر بلا اشتعال فائرنگ کر دی جس میں 10 بے قصورشہری ہلاک ہو گئے۔اسی تناظر میں پاکستان اور افغانستان کی اعلیٰ فوجی حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک افغان سرحد کی جغرافیائی حدود کے تعین پر اتفاق کر لیا گیا۔فلیگ میٹنگ میں پاکستان کی طرف سے وفد کی قیادت سیکٹر کمانڈر ناردرن بریگیڈیئر ندیم سہیل جبکہ افغانستان کی طرف سے وفد کی قیادت کرنل شریف نے کی۔ فلیگ میٹنگ میں دونوں ممالک کی جیولوجیکل سروے ٹیمیں بھی شریک تھیں۔ اس میٹنگ میں گوگل سروے میپ اور جیو لوجیکل سروے میپ پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔جیولوجیکل سروے کے بعد رپورٹس اسلام آباد اور کابل بھیجی جائیں گی اور اس کے بعد دونوں ملکوں کی مرکزی حکومتیں حتمی فیصلہ کریں گی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistans interference in afghanistan cost us the most says sardar asif ali in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply