سابق پاکستانی فوجی سربراہ جنرل راحیل اسلامی فوجی اتحاد کی قیادت کریں گے

اسلام آباد: پاکستانی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اس امر کی توثیق کی کہ سابق فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف 39رکنی اسلامی فوجی اتحاد کی قیادت کریں گے۔یہ اتحاد سعودی عرب نے مشرق وسطیٰ میں کشمکش سے نمٹنے خاص طور پر یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوںکی سرکوبی کے لیے تشکیل دیا تھا۔
آصف نے کہا کہ سعودی عرب نے یہ فیصلہ حکومت پاکستان سے مشاورت کے بعد کیا ہے۔بہت سے پاکستانیوں کی نظر میں جنرل راحیل ،جو گذشتہ سال نومبر میں ریٹائر ہوئے، نہایت باصلاحیت اور فعال فوجی سربراہ تھے۔ انہوں نے نہ صرف دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی بلکہ ملک میں بدعنوانی کے خلاف بھی اقدامات کیے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistans ex army chief general raheel sharif to lead saudi military alliance in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply