سپریم کورٹ نے خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی ختم کرد ی، اب الیکشن لڑ سکتے ہیں

کراچی: حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) کو اس وقت زبردست تقویت حاصل ہوئی جب جمعہ کے روز سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیے گئے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کو سیاست سے نااہل قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

اس کے ساتھ ہی خواجہ آصف 25جولائی کے عام انتخابات میں حصہ لینے کے اہل ہو گئے۔واضح ہو کہ آصف کو، جو کہ ایک سازش کے تحت معزول کیے گئے وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے بانی میاں محمد نواز شریف کے نہایت قریبی رفیق ہیں،اپریل میں ایک ذیلی عدالت نے ایک آئینی ضابطہ،جسے نواز شریف کو بھی نااہل قرار دینے کے لیے استعمال کیا گیا، کے تحت ”بد دیانت“قرار دے کر تاحیات نااہلی کا فیصلہ سنا دیا تھا۔

آصف پر الزام تھا کہ انہوں نے متحدہ عرب امارات کی ایک کمپنی سے ہونے والی آمدنی اور اپنی ملازمت ظاہر نہیں کی تھی۔آصف نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد راحت کا سانس لیتے ہوئے کہا تھا کہ اللہ نے مجھ جیسے گنہگار پر رحم کیا۔اللہ کی رحمت و فضل لامتناہی ہے۔اس کے انعام و اکرام کا کوئی شمار ہی نہیں ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistans disqualified ex foreign minister khawaja asif allowed to contest election in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply